آسٹریلیا: ایک مرتبہ چارج ہونے پر پانچ روز تک چلنے والی بیٹری
سائنس دانوں نے ایک نئی طرح کی بیٹری بنانے کے کامیاب تجربات کیے ہیں جسے ’’لیتھیئم سلفر بیٹری‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس سے کار اور اسمارٹ فون کی دیرپا بیٹریاں بنائی جاسکیں گی جو کم سے کم پانچ گنا زیادہ مؤثر ہوں گی۔

روزنامہ جناح كے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی ماہر ماہ دوخت شیبانی اور ان کے ساتھیوں نے لیتھیئم آئن بیٹریوں سے پانچ گنا زیادہ بہتر بیٹری تیار کی ہے جسے اب تک دنیا کی سب سے بہترین بیٹری کہا جاسکتا ہے۔ چارج اور ڈسچارج کے 200 چکر مکمل ہونے پر بھی اس کی افادیت 99 فیصد تک برقرار رہتی ہے۔
اگرچہ بیٹری کی جسامت بڑی ہے لیکن اسے مختصر کرکے اگر موبائل بیٹریوں تک لایا جاسکے تو اس سے اسمارٹ فون کے لئے انقلابی بیٹریاں تیار کی جاسکیں گی۔
aXA6IDE4LjExOC40NS4xNjIg ejasoft island