ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ذریعہ ماڈل اداکارہ نتاشا سے رشتہ کرنے کا اعلان
ہندوستانی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا اورماڈل اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ کے رشتے کو لے کر کافی دنوں سے بحث چل رہی ہے اور نیوز 18 کے مطابق نئے سال کے موقع پرہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نتاشا اسٹان کووچ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اپنے رشتہ پر مہر لگا
ہندوستانی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا اورماڈل اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ کے رشتے کو لے کر کافی دنوں سے بحث چل رہی ہے اور نیوز 18 کے مطابق نئے سال کے موقع پرہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نتاشا اسٹان کووچ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اپنے رشتہ پر مہر لگا دی ہے۔
ہاردک پانڈیا نے جو تصویر شیئرکی ہے اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرے فائر ورک کے ساتھ نئے سال کی شروعات ہے اور اس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا نے دل کی تصویر بھی لگائی ہے۔
سوشل میڈیا پرہاردک پانڈیا اور نتاشا کو لے کراگست 2019 سے خبریں چل رہی ہیں اور دونوں کو کئی بار ایک ساتھ اسپاٹ بھی کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق نتاشا ہاردک پانڈیا کی فیملی والوں سے بھی مل چکی ہیں حالانکہ دونوں میں سے کسی نے اسے لے کر واضح طور پر کچھ نہیں کہا ہے اور اب اس تصویرکےساتھ دونوں کے رشتہ کو آفیشیل مانا جا رہا ہے۔