پاکستانی اداکارہ: بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے
معروف پاستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندوں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے۔
معروف پاستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندوں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے۔
نیوز اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں استاذ کی جانب سے ایک کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کےلئے مثال قائم ہوجائے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے واسطے ہمارے بچوں کی خاطر اور اس دین کی خاطر جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مانسرہ میں بچے سے ہوئی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو فوری طور پر تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔