بلوچستان: بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں3 سے4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، شدید برف باری سے زیارت،مستونگ، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔شدید برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
علاوہ ازیں مکران کےعلاقوں تمپ، مند، زعمران اور بلیدہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانوں اور فصلوں کونقصان ہوا ہے جب کہ زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں ۔تربت اور گرد و نواح میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلا دریائے کیچ میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے نے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچایاہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNDUuMTczIA==
ejasoft island