پاکستان: 120سالہ مسیحی خاتون کے فوت ہونے پر ورثاء نے کیا خوشی کا اظہار
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 120سالہ مسیحی خاتون کی آخری رسومات کے لئے ورثاء نے انوکھا انداز اپنایا ہے۔ ورثاء نے خاتون کے فوت ہونے کا غم کرنے کے بجائے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ہے اور لوگوں میں مٹھائ
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 120سالہ مسیحی خاتون کی آخری رسومات کے لئے ورثاء نے انوکھا انداز اپنایا ہے۔ ورثاء نے خاتون کے فوت ہونے کا غم کرنے کے بجائے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ہے اور لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق 120سالہ مسیحی خاتون صغراں بی بی کی میت کو ڈھول کی آواز اور بھانگڑے کے ساتھ آخری رسومات کے لئے لے جایا گیا ہے۔ طویل عمر میں انتقال کرنے والی کریسچین خاتون کالونی حاصل پور کی رہائشی تھیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 120سالہ مسیحی خاتون کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے۔
اہلخانہ کے ساتھ محلے دار بھی خوشی میں شامل ہوئے ہیں اور لواحقین خوشی خوشی ڈھول تاشوں کی آواز کے ساتھ ان کی میت کو قبرستان لے کرگئے ہیں۔
aXA6IDMuMTkuMzEuNzMg
ejasoft island