اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 3.3 فیصد کا اضافہ
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 3.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 39 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 3.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 39 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق چھ ماہ میں ترسیلات زر میں تین عشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر ) کے دوران 11394.91 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں، خیال رہے کہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 11030.01 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
دسمبر 2019 کے دوران پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2097.23 ملین ڈالر رہی ہے اور یہ نومبر 2019 کے مقابلے میں 15.25 فیصد زیادہ ہے اور دسمبر 2018 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
دھیان رہے کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے بھیجی گئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر یو اے ای اور تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے۔
aXA6IDMuMTM2Ljk3LjY0IA== ejasoft island