روس کی طرف سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان
روس نے پاکستان کے لئے 2 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان كرديا ہے، سرمایہ کاری نارتھ سائوتھ گیس منصوبہ کی مد میں کی جائے گی، طویل عرصے سے التوا کے شکار منصوبے کے نئے معاہدے پر اپریل میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔

اردو پوائنٹ کے مطابق پاکستان اور روس کا سالوں سے زیر التوا مشترکہ منصوبہ نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن بالآخر رواں سال اپریل میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کیلئے پہلے سے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں، مگر اس کے باوجود یہ منصوبہ زیر التوا رہا ۔ واضح رہے کہ روسی حکومت نے نارتھ سائوتھ گیس منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری ایک ایسی کمپنی ( کنسورشیم ) کوسونپ دی ہے جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔