انٹرٹینمنٹ
پاکستان: اسپرے کرنے والا فوکر جہاز کے گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق
صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں فصلوں پر اسپرے کرنے والا جہازگر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں فصلوں پر اسپرے کرنے والا جہازگر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق فصلوں پر اسپرے کرنے والے فوکر جہاز نے ضلع رحیم یار خان میں شیخ زاید انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی، تاکہ چولستان کے علاقے میں ڈیڈی مار اسپرے کرے، تاہم وہ تحصیل صادق آباد کے علاقے تلو بنگلا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں جہاز کا پائلٹ شعیب ملک اور ایئر کرافٹ انجینئر فواد بٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔