سوسائٹی
ہندوستان کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک
ممبئی کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ممبئی کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تقریباً 100 کلو میٹر دور پلگار نامی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی کلو میٹر دور تک سنا گیا، یہاں تک کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، کئی گھروں کو بھی نقصان ہوا۔
انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ایک مقامی پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ریسکیو آپریشن کے دوران 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور کم از کم 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1Ljc4LjE1NSA= ejasoft island