محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر کیا خبر دار
پاکستان میں محکمہ صحت بلوچستان نے خبر دار کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پہلی مرتبہ مسلسل دو روز کے دوران 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس کے شکار مریضوں میں30سے 40سال عمر تک کے افراد سب سے زیادہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے 26اپریل تک کی کورونا وائرس کی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صوبے میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے شکار مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 25 اپریل کو 66 اور 26اپریل کو 59 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کسی بھی دو روز کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع سے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کوئٹہ سے 525‘ پشین سے 31 اور جعفر آباد سے21چاغی سے 14مستونگ سے 13 قلعہ عبداللہ سے 8سبی اور لورالائی سے سات سات ،نوشکی سے چار خاران اور زیارت سے دو دو جبکہ ہرنائی خضدار‘ کچھی‘ موسیٰ خیل ‘ صحبت پور اور ژوب میں بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ5LjIxMy4yMDkg ejasoft island