بالی وڈ: ناموراداکارائيں خواتین کے مرکزی کردار والی فلموں سے خائف کیوں
بی بی سی کے مطابق تاپسی کا کہنا ہے کہ خواتین پر مبنی فلموں کے لئے اداکاراؤں میں مقابلہ کم ہے کیونکہ فلم انڈسٹری میں بہت سی خواتین فلموں کا وزن اپنے کندھوں پر اٹھانا نہیں چاہتیں۔
بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں جو پنک، ملک، بدلہ اور سانڈ کی آنکھ جیسی فلموں میں ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کر چکی ہیں، نوجوان اداکاراؤں میں خواتین کے مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے طور پر اپنا نام بنا رہی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق تاپسی کا کہنا ہے کہ خواتین پر مبنی فلموں کے لئے اداکاراؤں میں مقابلہ کم ہے کیونکہ فلم انڈسٹری میں بہت سی خواتین فلموں کا وزن اپنے کندھوں پر اٹھانا نہیں چاہتیں۔
وہ کہتی ہیں ’اگر فلم فلاپ ہوئی تو ذمہ داری ان پر آئے گی، لہذا بہت سی اداکارائیں اس کو محفوظ نہیں سمجھتی ہیں۔‘
تاہم اپنے کریئر کے آغاز سے ہی تاپسی کو بڑے اسٹارز کے ساتھ فلمیں نہیں ملیں، لہذا ان کے لیے صرف ایسی فلمیں کرنے کا آپشن رہ گیا تھا۔
aXA6IDMuMTQyLjE3My4yMjcg ejasoft island