ہندوستان: کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں 20 سال مکمل ہوگئے
ہندوستانى میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کريئر کا آغاز کرنے والی معروف ہندوستانی اداکارہ کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اِس موقع پر کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں 20 سال پورے ہونے پر وہ بہت زیا
ہندوستانى فلم اسٹار کرینہ کپور کے بالی ووڈ کی دنیا میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ہندوستانى میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کريئر کا آغاز کرنے والی معروف ہندوستانی اداکارہ کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اِس موقع پر کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں 20 سال پورے ہونے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔
کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں جو کام کرنے کی خواہش رکھتی تھی میں نے وہ کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، اِس پر میں ان کا جتنا شکر ادا کروں گی اتنا کم ہے۔
aXA6IDMuMTQ3Ljg5LjI0IA== ejasoft island