برکینا فاسو: گرجا گھر پر شدت پسندوں کے حملے میں 24 افراد ہلاک
مغربی افریقہ کے ملک ’برکینا فاسو‘ کے ایک گاؤں میں شدت پسندوں نے ہفتہ وار ہونے والی عبادت کے دوران گرجا گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مغربی افریقہ کے ملک ’برکینا فاسو‘ کے ایک گاؤں میں شدت پسندوں نے ہفتہ وار ہونے والی عبادت کے دوران گرجا گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق برکینا فاسو کے شمالی صوبے ’یاگہا‘ کے گاؤں پنسی میں مسلح افراد نے گرجا گھر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پادری سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،اور دیگر 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اور کئی افراد کو اغواء کرلیا گیا ہے۔
گورنر کرنل ’سلفو کابورے‘ نے خبر رساں ایجنسی کو اپنے بیان میں بتایاہے کہ مسلح افراد نے پہلے تو صوبہ یاگہا کے گاؤں ’پنسی‘ کا گھیراؤ کیا، اور پھر اس گاؤں کے مقامی لوگوں کی شناخت کرنے کے بعد دیگر رہائشیوں کو ان سے علیحدہ کر کے ان پر حملہ کردیا۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ عیسائی فرقہ پروٹیسٹنٹ کے ماننے والوں کے گرجا گھر پر کیا گیاہے، جب اس میں ہفتہ وار عبادت کی تقریب جاری تھی۔
aXA6IDE4LjExOC4xNDQuNjkg ejasoft island