سیاست
وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات آج
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی ملاقات میں پنجاب حکومت سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
اب تک نيوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی ملاقات میں پنجاب حکومت سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے کہ کس طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل اے ایک سو چالیس کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwNC4xMjAg
ejasoft island