سیاست
پاکستان: 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اس وقت 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اس وقت 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں جن میں اکثریت معمولی جرائم میں ملوث افراد کی ہے جبکہ سعودی عرب نے 579 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر چکا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ نہایت قریبی اور امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور موجودہ صورت حال کے تناطر میں وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کیا ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjEyMS4xMzEg
ejasoft island