نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا اجلاس آج ہوگا
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
نوائے وقت كے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے آج میڈیکل بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوگا اور میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹس کی بنیاد پر سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا اور انہیں سفارشات کی روشنی میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران لی گئی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر دیکھی تھی لہذا انہوں نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منگوانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رپورٹس منگوا کر عوام کے سامنے حقائق پیش کئے جائیں۔
aXA6IDE4LjIyMS4xNDEuNDQg ejasoft island