چین نے اپنے سب سے شاندار جنگی جہاز کی خصوصیات پاکستانی جہاز میں کیے شامل
چین نے اپنے سب سے شاندار جنگی جہاز کے فیچرز پاکستانی جہاز میں بھی شامل کر دیے ہیں، بلاک 3 کے تحت تیار کیے گئے جہازوں میں چین کے جے 20 جنگی جہاز کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
چین نے اپنے سب سے شاندار جنگی جہاز کے فیچرز پاکستانی جہاز میں بھی شامل کر دیے ہیں، بلاک 3 کے تحت تیار کیے گئے جہازوں میں چین کے جے 20 جنگی جہاز کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
اردو پوائنٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے جے ایف 17 تھنڈر جہازوں میں چین کے جدید ترین جہاز جے 20 کی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔
بلاک 3 کے تحت تیار کیے گئے جے ایف 17 تھنڈر جہازوں میں جہاں اب 2 پائلٹس کے سوار ہونے کی گنجائش ہے، وہیں ان جہازوں میں جدید ریڈار اور جے 20 کی چند دیگر خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ان خصوصیات کو شامل کرنے سے جے ایف 17 تھنڈر دنیا کے بہترین جنگی جہازوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
جبکہ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ چوتھی جنریشن والے جنگی جہاز کو باقاعدہ آپریشنل کر دیا تھا۔
پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 جہاز کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی تھی۔
پاکستان نے گزشتہ برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی جہاز جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال کے وسط سے شروع کی جائے گی، اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جہاز باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔