فردوس عاشق اعوان: متحدہ قومی موومنٹ اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے
پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ڈان نيوز کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد اپنی مختصر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ متفق ہیں تاہم جمہوری نظام میں اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایتیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت سے ناراض نہیں ہے البتہ ان کی شکایتوں کا ہرممکن ازالہ کریں گے۔
اس کے علاوه وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ 16 میں سے 15 نکات کی منظوردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں عوامی فلاح وبہبود سے متعلق اقدامات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ تحصیل کی سطح پر احساس پروگرام کے دفاتر کھولے جارے ہیں اور مزدوروں کے مالی و نفسیاتی استحصال کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔