دنیا بھر میں کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ میں "ونڈوز 7" آپریٹنگ سسٹم کی اپڈیٹ کی فراہمی ختم
دنیا بھر کے زیادہ تر کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے والی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی "مائیکرو سافٹ" نے دنیا بھر کے کمپیوٹرز میں موجود "ونڈوز 7" آپریٹنگ سسٹم کی اپڈیٹ کی فراہمی ختم کردی ہے۔

ڈان نيوز کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے "ونڈوز 7" کی اپڈیٹس کی فراہمی بند کیے جانے کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹرز 14 جنوری 2020 سے "ونڈوز 7" کی کسی بھی اپڈیٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔
مائیکرو سافٹ نے ایک سال قبل ہی اعلان کیا تھا کہ کمپنی جنوری 2020 سے "ونڈوز 7" کی اپڈیٹ کی فراہمی معطل کردے گی لہذا اب مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کی فراہمی کو بند کردیا گیاہے۔
دنیا بھر میں اس وقت بھی 32 فیصد سے زیادہ افراد کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں "ونڈوز 7" پر کام کر رہے ہیں یعنی دنیا کے ہر تین کمپیوٹرز میں سے ایک کمپیوٹر پر مذکورہ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔