سوسائٹی
کشمیر: وادی نیلم میں بر فباری کی وجہ سے 14 افراد جاں بحق
کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستانی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام پر برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے نتیجہ میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMzEuNzIg ejasoft island