چینی وزیر اعظم نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا مبارکبادی کا پیغام
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے 26 جنوری کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام کے ذریعہ ہندوستان کے 71 ویں یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے 26 جنوری کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام کے ذریعہ ہندوستان کے 71 ویں یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔
سی آر آئی کے مطابق، لی کی چیانگ نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ حالیہ چند سالوں میں ہندوستان نے ملک کی تعمیر میں قابل ذکر ترقیاں حاصل کی ہیں.
ان كا مزيد کہنا ہے کہ اس سال چین اور ہندوستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
چین اس بات کے لیے کوشاں ہے ہندوستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مستحکم کر کے سیاسی اعتماد کو مضبوط کرے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو پختہ کرے، تاکہ چین اور ہندوستان کے مابین امن اور خوشحالی پر مبنی اسٹراٹیجک تعاون کے اشتراک سے ایک نئی ترقی حاصل کی جاسکے۔