ہندوستان آج اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے
یوم جمہوریہ تقریب میں برازیل کے صدر جائر بولسونارو مہمان خصوصی ہیں۔ اس مرتبہ مجموعی طور پر 22 جھانکیاں نکالی جائیں گی ، جن میں سے 16 جھانکیاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ہیں ۔ باقی جھانکیاں وزارتوں اور دیگر محکموں کی ہیں ۔

نيوز 18 کے مطابق ہندوستان آج اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ یوم جمہوریہ کی اصل تقریب دہلی کے راج پتھ پر شروع ہوگئی ہے ۔
یہ تقریب قومی ترانہ کی دھن بجاکر شروع ہوئی اور اس کے لئے21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، مہمان خصوصی برازیل کے صدر جائر بولسونارو ، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کی مختلف ہستیاں راج پتھ پر موجود ہیں ۔
ادھر ریاستوں میں ترنگے پھہرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مختلف ریاستوں میں ترنگا پھہرایا جاچکا ہے ۔
اس سے قبل یوم جمہوریہ پریڈ تقریبات کی شروعات میں وزیر اعظم مودی نے انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب وزیر اعظم نے امر جوان جیوتی کی بجائے نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معزز شخصیات راج پتھ پر پریڈ کی سلامی لینے کیلئے اسٹیج پر پہنچے ہیں ۔