چینی سائنسداں: کورونا وائرس "چمگادڑ" اور نایاب جانور "پنگولین" کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس چمگادڑ اور نایاب جانور پنگولین کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا ہے۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس چمگادڑ اور نایاب جانور پنگولین کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا ہے۔
پنگولین -(جیو نیوز)
ڈان نیوز کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے اسباب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس چمگادڑ اور نایاب جانور پنگولین کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریسَس کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 637 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریسَس نے عالمی ادارۂ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کو جنیوا میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ چین میں اب تک اس جان لیوا وائرس کے 31 ہزار 211 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMTguOTkg
ejasoft island