سیاست
کورونا: چین سے مزید 14 ٹن سامان پہنچا پاکستان
پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کا پہلا 777 طیارہ آج صبح چین سے 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 100 تھرمل اسکینر اور ذاتی حفاظت کا سامان منگوایا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ حفاظتی سامان میں تقریباً 9 لاکھ ماسک، 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں، اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ دستانے، تھرمامیٹر اور دوسرے حرارت پیما آلات شامل ہیں۔