پنجاب کے 21 نجی اسپتالوں میں کورونا کے علاج کی تیاریاں مکمل
پنجاب میں اکیس نجی اسپتالوں میں کورونا سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے ہونے والے انتظامات کا خصوصی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے 21 نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اے آر وای نیوز کے مطابق پنجاب میں اکیس نجی اسپتالوں میں کورونا سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے ہونے والے انتظامات کا خصوصی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور کے 13، فیصل آباد اور ملتان میں 2،2، گوجرانوالہ میں 3 نجی اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، راولپنڈی کے ایک اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو قائم کیا گیا ہے۔
ان اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 322 بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی سہولت مہیا کی گئی ہے، 16 نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں سے متعلق رپورٹنگ نظام بھی فعال کرا دیا گیا ہے، ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال محکمہ صحت کو ڈیش بورڈ کی رسائی دیں گے اور معلومات فراہمی کے پابند ہوں گے۔