سوسائٹی
کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا آج
اجلاس میں مشیر خزانہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات پر بریفنگ دیں گے۔ جبکہ عبدالرزاق داؤد تجارت پر پڑنے والے اثرات سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
اب تک کے مطابق اجلاس میں مشیر خزانہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات پر بریفنگ دیں گے۔ جبکہ عبدالرزاق داؤد تجارت پر پڑنے والے اثرات سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین ریلیف اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔
بتادیں کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا سے متعلق معاملات کا جائزہ، مانیٹرنگ، نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12، سینیٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔
aXA6IDEzLjU4LjgyLjc5IA==
ejasoft island