کورونا وائرس: سنگاپور میں ایپ "زوم" کے تعلیمی استعمال پر لگی پابندی
سنگاپور میں ویڈیو کانفرنس ایپ زوم کے تعلیمی استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سنگاپور میں ویڈیو کانفرنس ایپ زوم کے تعلیمی استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق سنگاپور نے ایک اسکول کی آن لائن کلاس کے دوران ایک سنگین واقعہ سامنے آنے کے بعد بچوں کی آن لائن کلاسز کے لئے ویڈیو کانفرنس ایپ "زوم" پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خیال رہے کہ سنگاپور میں یہ فیصلہ ایک اسکول کی جانب سے جاری آن لائن کلاس کے دوران زوم کو ہیک کرنے اور اس دوران فحش اور نامناسب تصاویر دکھائی دینے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنگاپور نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث رواں ہفتے بدھ کے روز اسکول بند کر دئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے ان کی بیٹی جب جغرافیہ کے مضمون کی آن لائن کلاس لے رہی تھی تو اس دوران اسکرین پر نامناسب تصاویر دکھائی دیں اور اس سے پہلے دو مردوں نے لڑکیوں کو اپنا جسم دکھانے کو کہا تھا۔
ویڈیو ایپ زوم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی کمپنی ان واقعات کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔
aXA6IDE4LjIyMC4xNDAuNSA=
ejasoft island