سیاست
ہندوستان: نريندر مودی نے سرجیکل ماسک کے بجائے رومال منہ پر باندھ لیا
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال ہی منہ پر باندھ لیا۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال ہی منہ پر باندھ لیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم مودی نے ویڈیو کال پر وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تو اس دوران انہوں نے چہرے پر سرجیکل ماسک نہیں لگایا تھا۔
ویڈیو کال میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مودی نے چہرے پر اپنا رومال باندھ رکھا ہے جو ایس او پیز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لئے ناکافی ہے۔
اس موقع پر میٹنگ میں موجود تمام وزرائے اعلیٰ سرجیکل ماسک سے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان بھی عالمگیر وبا کورونا کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 7600 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جب کہ 250 کے قریب مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔