معاونِ خصوصی برائے صحت پاکستان: لاک ڈاؤن میں نرمی سے نقصان ہو سکتا ہے
خبروں کے مطابق معاونِ خصوصی برائے صحت پاکستان ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے سے نقصان ہو سکتا ہے لہذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے اس ٹائم پوری دنیا تھر تھر کانپ رہی ہے اور اس سے بچاؤ کے نئے نئے طریقے تلاش رہی ہے، اس وائرس کی روک تھام کرنے کے لئے اس دنیا کے بہت سے ملکوں میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ یہ بیماری ایک سے دوسرے میں منتقل نہ ہونے پائے؛ اسی لئے پاکستانی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا حکم صادر کیا ہے۔
خبروں کے مطابق معاونِ خصوصی برائے صحت پاکستان ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے سے نقصان ہو سکتا ہے لہذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بعض حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے تخمینے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ اس سے بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی طرح کیس یا اموات اب تک رپورٹ نہیں ہوئی ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ معاملہ تھم گیا ہے بلکہ یہ مسئلہ تاحال توجہ طلب ہے۔
aXA6IDMuMjMuMTAxLjYwIA== ejasoft island