کورونا وائرس: ہنگری میں برطانوی نائب سفیر کی کورونا وائرس سے موت
بیان کے مطابق ہنگری میں برطانوی نائب سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔
بیان کے مطابق ہنگری میں برطانوی نائب سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوڈاپسٹ میں برطانوی سفارت خانے میں سفارتی مشن کے نائب سربراہ اسٹیفن ڈک کا کورونا وائرس کے انفیکشن سے انتقال ہو گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے روز ہنگری میں 37 سالہ سفارت کار کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ دسمبر سے ہنگری میں بطور نائب برطانوی سفیر کے فرائض انجام دے رہے تھے جیسا کہ ان کی سی وی سے ظاہر ہوتا ہے جو برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ہنگری کی حکومت کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق آج سے ایک روز پہلے تک ڈک کی موت کے ساتھ ہنگری میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے اور سرکاری بیان نے صرف اتنی اطلاع پر اکتفی کیا ہے کہ ایک برطانوی شہری کی اس وائرس سے موت ہو گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں سیکرٹری خارجہ ڈومینک ریپ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مجھے اس خبر سے بہت دکھ ہوا ہے اور میں غم کی اس گھڑی میں اسٹیفن کے والدین اور کیرول کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔