انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک ماہ کے دوران 9 لاکھ کا اضافہ

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 اپریل تک 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 اپریل تک 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ایسے بھی لاتعداد کیسز ہیں جن میں علامات بہت معمولی یا بالکل ظاہر ہی نہیں ہوئی ہیں، لہذا ایسے لوگوں کی تشخیص نہیں ہوپائی ہے۔
31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت کو اس وائرس کے پہلے کیس سے آگاہ کیا گیا تھا یعنی 31 دسمبر سے 2 اپریل کے درمیان یعنی 94 دنوں میں 10 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مگر اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ پہلے ایک لاکھ کیسز 7 مارچ تک رپورٹ ہوئے ہیں اور باقی 9 لاکھ کیسز محض 26 دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔