فرانس میں ایک بچے سمیت 5 برطانوی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
فرانس میں صحت حکام نے کہا ہے کہ ایک بچے سمیت 5 برطانوی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
فرانس میں صحت حکام نے کہا ہے کہ ایک بچے سمیت 5 برطانوی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق فرانس کے وزیر صحت اگنیس بوزین نے سینیئر صحت حکام جیرومی سالومن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاہے کہ 'اب تک ملک میں 11 نوول کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، اور نئے کیسز سنگاپور سے واپس آنے والوں میں سامنے آئے ہیں'۔
ان کا مزيد کہنا تھا کہ 'ان مین کوئی سنگین نوعیت کے انفیکشن کے علامات سامنے نہیں آئے ہیں'۔
انہوں نے بتایا کہ 'فرانس اور سنگاپور کے حکام وائرس کے شکار ہونے والے افراد سے حال ہی میں رابطے میں رہنے والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں'۔
جیرومی سالومن کا کہنا تھا کہ 'وہ کاروباری دورے پر تھے اور ہوٹل میں تقریب کے لیے رکے تھے، جہاں 94 دیگر غیر ملکی بھی تھے'۔