کورونا وائرس سے چین میں مزید 57 ہلاکتوں کی تصدیق
چین کے ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال فعال ہوگیا ہے۔ چین کو خطرنا ک وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
چین کے ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال فعال ہوگیا ہے۔ چین کو خطرنا ک وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 361 اور متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں 11ویں اور ہندوستان میں دوسرے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، اور ساتھ ہی ڈاکٹرز نے کلر وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی بھی کردیا ہے۔
کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور کلر وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 475 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
چین سے باہر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 150 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ میں 11 ویں اور ہندوستان میں دوسرے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال فعال ہوتے ہی آج سے مریضوں کا علاج شروع ہو گیا ہے۔
aXA6IDMuMTIuMzYuMzAg ejasoft island