پاکستان: قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص شروع
قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص شروع کردی ہے، کراچی، لاہور، ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی
قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص شروع کردی ہے، کراچی، لاہور، ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے لیاری کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے والوں کے نمونے لیے ہیں، اور 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے، کراچی کے آغا خان، ڈاو ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
چین ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز 61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی پرواز 40 طلبہ کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔
ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ اسکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا ہے۔
aXA6IDMuMjIuNzEuMTEyIA== ejasoft island