جی سیون ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی کریں گے مرتب
جرمنی کے وزیر صحت جینس اسپین نے کل کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں امریکہ کے اپنے ہم منصب سے فون پر بات چیت کی ہے،اور بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس وبا سے مل کر نمٹنے کے مقصد سے جی-سیون کے وزرائے صحت کے درمیان تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔
جی-7 ممالک‘ کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں گے۔
نيوز اون ايئر کے مطابق جرمنی کے وزیر صحت جینس اسپین نے کل کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں امریکہ کے اپنے ہم منصب سے فون پر بات چیت کی ہے،اور بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس وبا سے مل کر نمٹنے کے مقصد سے جی-سیون کے وزرائے صحت کے درمیان تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ جی-سیون ملکوں میں کینڈا‘ فرانس‘ جرمنی‘ اٹلی‘ جاپان‘ برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔
چین کے شہر ووہان میں پچھلے سال کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے یہ وبا اب تک 24 ملکوں میں پہنچ چکی ہے۔
بتادیں کہ منگولیا‘ روس اور نیپال نے چین سے متصل اپنی زمینی سرحدیں بند کردی ہیں۔
aXA6IDMuMTUuMTgzLjExOSA= ejasoft island