پاكستان: کراچی میں سردی کی لہر بر قرار
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت کی سردی بڑھ گئی ہے، شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں سردی کی لہر بر قرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
بول نيوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت کی سردی بڑھ گئی ہے، شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شدید دھند پڑنے کے باعث موٹروے کو بھی کچھ مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند پڑنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، شدید دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹروے اور موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا سے ملتان تک ٹریفک کے لئے بند ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4xNDAuMTA4IA== ejasoft island