سوسائٹی
پاکستان: صوابی میں فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق
صوابی کے علاقے پَرمولی میں پولیو ٹیم پر ہونے والے ایک حملے میں ایک لیڈی ورکر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی ہیں۔
ڈان نیوز نے لکھا ہے کہ صوابی کے ضلعہ پولیس افسر (ڈی پی او) عمران شاہد کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیوٹی کرنے والی ایک پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ہے۔
ڈی پی او نے مزید کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ دوسری شدید زخمی ہوئی ہیں۔
زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو علاج کے لئے کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے تین خول برآمد کئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعہ کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی پولیس کے انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی سے رپورٹ طلب کی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMDQuMTk2IA==
ejasoft island