افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود میں 2 مارٹر گولے داغے گئے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے كہ بدھ کی صبح افغانستان سے 2 مارٹر گولے پاکستانی سرحدی حدود میں داغے گئے ہیں البتہ ان مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے سرحد پار حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے ملک کی سرحدی حدود میں 2 مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے بعد افغانستان کی جانب سے مسلسل ردعمل سامنے آرہا ہے۔
سماء نيوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے كہ بدھ کی صبح افغانستان سے 2 مارٹر گولے پاکستانی سرحدی حدود میں داغے گئے ہیں البتہ ان مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی حملے کے معاملے کو افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔ حملے کے بعد طورخم گیٹ کو سیکیورٹی مقاصد کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔ بات چیت اور معاملہ حل ہونے کے بعد طورخم گیٹ کو جلد ہی کھول دیا جائے گا۔
سینیر تجزیہ کار اور سما اسلام آباد کے بیورو چیف خالد عظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پی ٹی ایم رہنما مننطور پشتین کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا تسلسل ہے۔
aXA6IDUyLjE0Ljg1Ljc2IA== ejasoft island