سیاست
پاکستان: احتسابی عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت آج
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی۔
نوائے وقت کے مطابق کیس کی سماعت لاہور کی احتسابی عدالت کے جج جسٹس جواد الحسن کریں گے۔ عدالت نے محکمہ مال کے گواہوں کو گواہی کے لئے طلب کیا ہے۔ نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف 17 فولڈرز پر مشتمل ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔