کورونا وائرس: ایران نے بڑے شہروں کے سفر کرنے پر لگائی پابندی
ایران نے بڑے شہروں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 107 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران نے بڑے شہروں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 107 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ایران نے پہلے ہی اپریل تک تمام اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ وزیر صحت سعید نماکی کا کہنا ہے کہ لوگ ان چھٹیوں کو سفر کا موقع سمجھ کر استعمال نہ کریں۔ انھوں نے شہریوں پر بینک نوٹ یعنی کرنسی نوٹوں کے استعمال کو بھی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدامات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس وارننگ کے بعد اٹھائے گئے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ کچھ ممالک اس وائرس کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ادھانوم غیبریسس نے زور دیا ہے کہ ابھی بھی روک تھام ممکن ہے۔ ان کے خیال میں یہ ہار ماننے کا وقت نہیں ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjE3OS4xMTkg ejasoft island