کرکٹ: پی سی بی کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اترنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ علاوہ ازیں پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پی سی بی بطور ادارہ تمام عطیات اکٹھا کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں ڈالے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایت ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لئے یہ ایک مشکل وقت ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ جلد معمول کے مطابق چل سکے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔ احسان مانی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے معاشرے میں موجود دیگر سخی لوگوں کی طرح پی سی بی کے کئی ملازمین اور کرکٹرز اپنے طور پر حکومتی فنڈ اور دیگر خیراتی اداروں میں عطیات دے رہے ہوں گے۔
aXA6IDE4LjIyNC4wLjI1IA==
ejasoft island