امریکہ میں ہلاکتیں چین سے تجاوز کرگئیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ امریکہ میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ امریکہ میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا۔
امریکہ میں گزشتہ روز 800 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں جب کہ مزید اموات کے بعد یہ تعداد 4 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لئے انتہائی دردناک ہوں گے۔
کئی یورپی ممالک میں گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں جب کہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 428 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس اب تک دنیا کے 203 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اموات کی تعداد 42 ہزار 328 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار 400 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے اب تک 26 اموات واقع ہو چکی ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjE0NC4xOTcg ejasoft island