پاک بحریہ كى جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائل داغنے کا مظاہرہ
پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کے ذریعے پاک بحریہ کی جنگی تیاری کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔
پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کے ذریعے پاک بحریہ کی جنگی تیاری کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز کی فائرنگ کے مظاہرے میں جنگی بحری اور فضائی جہازوں سے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے گے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائلز نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی۔
ترجمان کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر نیول چیف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق اور دیگر سینئر نیول افسران کے ہمراہ میزائلز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور ملکی سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کثیر الجہتی جنگی خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اورپاک بحریہ کے بیڑے کے جنگی بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں کی جانب سے فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ اس تیاری اور عزم کا مظہر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے تھے۔
aXA6IDMuMTI5LjQ1LjkyIA== ejasoft island