انسٹا گرام پر زیادہ فالوورز ہونے کی وجہ سے اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بنیاد پر سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بنیاد پر سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ کی تعداد تمام پاکستانی سیلیبریٹیز کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔
اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہے جو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جنکی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔
دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوئی تھی۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island