پاکستان: مہوش حیات نے بھائی کے ساتھ ”اوہ نانانا چیلنج” کیا پورا

اداکارہ مہوش حیات نے لاک ڈاؤن کے دوران انجوائے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کا معروف "اوہ نانانا چیلنج" پورا کر لیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے لاک ڈاؤن کے دوران انجوائے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کا معروف "اوہ نانانا چیلنج" پورا کر لیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کی اور بتایا ہے کہ انٹرنیٹ پرموجود تمام چیلنجز میں سے انہوں نے اس چیلنج کا انتخاب کیا ہے۔
اس چیلنج کو پورا کرنا اتنا آسان بھی نہیں ہے، ڈانس اسٹیپس میں ہم آہنگی کے لئے بھر پور پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لئے مہوش نے اپنے فالوورز کے لئے لکھا ہے کہ، " یہ مت پوچھیں کہ دانش کو ریہرسل کروانے میں مجھے کتنا وقت لگا"۔
مہوش نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے ان مشکل اوقات میں بہن بھائیوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ایک دوسرے کو چیلنج کرنا چند خوشیوں میں سے ایک ہے "اپنے اندر کے بچپنے کو کھونے نہ دیں"۔
کورونا وائرس کے بعد سے "اوہ نانا چیلنج" کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔ یہ چیلنج موجودہ حالات کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے جس میں حصہ لینے والے افراد ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر ڈانس کرتے ہیں۔