پاکستان: کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق اور 837 نئے کیس سامنے آئے
پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور پاکستان میں کورونا سے اب تک 2156 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور پاکستان میں کورونا سے اب تک 2156 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی پاکستان میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 220 ہو گئی ہے جبکہ مزید نئے کیس سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10503 تک پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق 220 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ موتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 56، بلوچستان میں 6 جبکہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج بروز بدھ ملک بھر میں کورونا کے مزید 837 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ جن میں سے پنجاب میں 335 کیس اور 7 ہلاکتیں، سندھ میں 320 کیس 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 108 نئے کیس 3 ہلاکتیں، بلوچستان میں 57 کیس، اسلام آباد می۾ 9 ، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMjMuNzYg ejasoft island