پاکستان: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں بلوچستان میں کسانوں کے لئے ٹیوب ویل پر سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں بلوچستان میں کسانوں کے لئے ٹیوب ویل پر سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ای سی سی اجلاس میں برآمدی صنعتوں کو گیس اور آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری بھی متوقع ہیں، صنعتوں میں ٹیکسٹائل، کارپٹ، لیدر، کھیلوں اور جراحی کے آلات کی صنعتیں بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی اور اس کے اثرات پربات ہوگی جبکہ افغان پراجیکٹس کے لئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور پی این ایس سی کا بحری جہاز جنوبی افریقہ میں روکے جانےکے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مختلف کیمیکلز کی درآمد کے لئے امپورٹ پالیسی میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ1LjE5MS4xNjkg ejasoft island