مظفر گڑھ میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق
یہ افسوسناک حادثہ مظفر گڑھ کے قنوان چوک میں پیش آیا ہے۔ ملبے تلے دبے پانچ زخمی افراد کو نکال کر ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ افسوسناک حادثہ مظفر گڑھ کے قنوان چوک میں پیش آیا ہے۔ ملبے تلے دبے پانچ زخمی افراد کو نکال کر ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے حادثے اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 13 لوگوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ نکالے جانے والوں میں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کی شکار عمارت کو بغیر کسی قواعد کے مستری سے بنوایا جا رہا تھا۔ بلڈنگ میں سے اسٹرکچر ہٹانے کی وجہ سے بلڈنگ گری ہے۔ مالکان کے مطابق 13 لوگوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، جنھیں نکال لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں عمارت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1LjEg
ejasoft island