سوسائٹی
حج 2020 کے لئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہوگا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج حج پالیسی 2020 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج حج پالیسی 2020 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔
جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کے خلاصے کے مطابق حج 2020 کے لئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہوگا، سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے مابین حج کوٹے کی تقیسم کی شرح 60 اور 40 فیصد ہوگی، سعودی عرب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی شرح 60 اور 40 فیصد ہوگی۔
خلاصے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت کُل نشستوں کا ڈیڑھ فیصد ہارڈ شپ کے لئے مخصوص ہوگا، 70سال سے زائد عمر کے بزرگوں کے لئے محرم و مددگاروں سمیت 10 ہزار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔
aXA6IDMuMTM3LjE1Ny40NSA=
ejasoft island