پاکستان: چیئرمین ایف بی آر نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا ہے جبکہ فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا ہے جبکہ فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
اس سے قبل 5 فروری کو ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے ایک وضاحت جاری کی تھی کہ شبر زیدی طبی وجوہات کی بناء پر چھٹی پر ہیں اور طبیعت بہتر ہونے پر ایف بی آر چیئرمین کا چارج سنبھالیں گے۔
سماء نيوز كے مطابق ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں ہوئی ہے بلکہ اس پوسٹ پر نوشین امجد جاوید، ان لینڈ ریوینیو افسر گریڈ 22 کو بطور چیئرپرسن ایف بی آر کا چارج دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1LjEg ejasoft island